اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیا یہ جمہوریت ہے جوآپ کے ساتھ اتفاق کرے تو ٹھیک ورنہ غدار۔
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔
ا ±نہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں، کیا آپ کے وزیراعلیٰ نے ایک دفعہ نہیں کہا تھا ٹانگیں توڑدیں گے؟ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔
اجلاس کے دوران ا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اِن کی نظر میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی تو آپ لوگوں کے ساتھ 30 سال سے اکٹھے تھے، ا ±نہوں نے جنرل ضیا کی 8 ویں ترمیم کو بھی چیلنج کیا تھا، محمود خان اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان دی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو ہمارے ساتھ ڈیڑھ سال ہوا ہے، کیا یہ جمہوریت ہے جو آپ کے ساتھ اتفاق کرے تو ٹھیک ورنہ غدار ہیں، آپ مہربانی کرکے حکومت کی سائیڈ نہ لیں۔
