English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان مخالف اکاؤنٹس کی نشاندہی

القمر

اسلام آباد:پاکستان میں سیکیورٹی اداروں نے بھارت اور افغان سرزمین سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے جو منظم طریقے سے نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق متعدد ایکس اکاؤنٹس بھارتی اور افغان پراپیگنڈا نیٹ ورک سے منسلک ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ تشکیل دینا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے بتایا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی والے اکاؤنٹس نے جعلی خبریں اور افواہیں پھیلا کر پاکستانی عوام میں خوف اور بے اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی،پاکستان مخالف نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کو روکا جانا ضروری ہے تاکہ ملک میں امن و استحکام اور عوام کے اعتماد کو محفوظ رکھا جا سکے۔

افغان طالبان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں سرگرم رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹ اور مبالغہ آمیز معلومات کے ذریعے عوامی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی، فتنہ الہندوستان  کے نام سے چلنے والے بھارتی اکاؤنٹس خاص طور پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنے میں سرگرم رہے۔

سیکیورٹی اداروں نے تصدیق کی کہ یہ اکاؤنٹس نہ صرف پاکستان کے عوام کے جذبات کو متاثر کرنے کے لیے سرگرم تھے بلکہ ان کا مقصد ملک میں سیاسی اور سماجی انتشار پیدا کرنا بھی تھا۔ اس ضمن میں کئی اکاؤنٹس کو فوری طور پر شناخت کرکے کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو رپورٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بیرونی اثرورسوخ اور پراپیگنڈا کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے