English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ کرکے رہیں گے: روسی صدر کی دھمکی

القمر

روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو  یوکرین کے علاقے دونباس پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے  جہاں  نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر  مودی نے ان کا استقبال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاست سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں توسیع اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روسی  صدر پیوٹن آج روس بھارت سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب دورہ بھارت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا  اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس  ( Donbas) پر فوجی یا دوسرے طریقوں سے قبضہ ضرور کرے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے