مدینہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مردوں کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اور دن میں 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔
خواتین کے لیے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن 11 بجے اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
جمعہ کے دن مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کر سکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے یہ وقت فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک محدود رہے گا۔