ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔

محکمہ کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا، جبکہ آج درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلتی رہیں گی، اور نمی کا تناسب اگلے 24 گھنٹوں میں 25 سے 65 فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ رات اور صبح کے وقت سردی سے بچنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں