ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں: جیل ذرائع

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے زیر گردش خبریں جیل ذرائع نے قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، پمز اسپتال کی پانچ رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے حال ہی میں ان کا طبی معائنہ کیا، جس میں ان کی صحت کو مکمل طور پر درست قرار دیا گیا اور سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کھانے کی مناسب سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے کسی اور مقام پر منتقلی کا کوئی امکان زیر غور نہیں ہے اور اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب پچھلے دنوں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وفاقی حکومت عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق ملک میں بعض معاملات ایسے ہیں جہاں صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے اور تحریک انصاف کے احتجاجی اقدامات ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے بھی اس ضمن میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کیا جائے اور حکومت اس امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، تاہم جیل ذرائع نے اس قیاس آرائی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں اور ان کی دیکھ بھال کا ہر پہلو یقینی بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں