English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

القمر

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا ہے، جس کی شناخت ‘دی اسکیپر’ کے نام سے کی گئی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز ایک ایسے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سے منسلک تھا جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا ہے۔ ایف بی آئی، ہوم لینڈ سکیورٹی، کوسٹ گارڈ اور محکمۂ دفاع نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ کے تحت جہاز کو تحویل میں لیا۔

یہ جہاز کئی برسوں سے پابندی کے تحت تھا اور اسے وینزویلا اور ایران کے درمیان تیل کی غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم مزید تیز کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے