English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

القمر

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کے باعث ٹریفک اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے پر ایک سے زائد سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ایم تھری کو رجانہ سے درخانہ تک، ایم فور کو فیصل آباد سے ملتان تک جبکہ ایم فائیو کو ملتان کے شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر پنجاب کے وسطی اضلاع میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے فضاء میں پارٹیکیولیٹ میٹر کی سطح تشویشناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں یہ سطح 814 تک پہنچ گئی، جو خطرناک درجہ ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں 404، ملتان میں 261 اور لاہور میں 218 کی ریڈنگ سامنے آئی۔

ماہرین کے مطابق دھند اور اسموگ کے امتزاج نے صحت اور ٹرانسپورٹ دونوں شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے، اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے