English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کچھ لوگ عمران خان کواقتدارمیں لاناچاہتےہیں،جاوید لطیف

القمر

 لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کے لیے سہولت کاری موجود ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سہولت کاری کی کھڑکی اب بھی کھلی ہے جو کل کو ایک دروازہ بھی بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے جن سے فیصلے لیے وہ آج کئی بڑے نام بن چکے یا بااختیار ہوچکے، ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جن پانچ لوگوں کا نام لیا تھا وہ اس وقت طاقت میں تھے، عمران خان، فیض حمید پراجیکٹ میں کون کون لوگ تھے ان کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ فیض حمید کے خلاف اور بھی چیزوں کی تفتیش ہونی ہیں، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فیض حمید اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے تھے۔

 جاوید لطیف نے کہا کہ اللہ اللہ کرکے احتساب شروع ہوگیا تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے