English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر معیاری گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک ملازم گرفتار، پانچ فرار

القمر

نواب شاہ: ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں غیر معیاری گھی تیار کرنے والی فیکٹری پر فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے چھاپے کے دوران ایک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پانچ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،  چھاپہ نواب شاہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسر نوید عباس زرداری کی خفیہ اطلاع پر مارا گیا۔

فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسر نوید عباس زرداری نے میڈیا سے گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری میں تیار کیا جانے والا غیر معیاری گھی انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،  فیکٹری کے اصل مالک کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کی جائے گی۔

اسی دوران نواب شاہ میں ایکسائز پولیس نے اسٹیشن روڈ پر قائم مختلف کیبن اور دوکانوں پر چھاپے مار کر مختلف اقسام کی سگریٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑے ہول سیلرز اور بڑے کاروباری افراد پر کارروائی کیوں نہیں کرتے، جس کی وجہ سے نواب شاہ میں منشیات اور غیر معیاری اشیاء کا کاروبار عروج پر ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر معیاری اور غیر قانونی مصنوعات تیار کرنے والے تمام عناصر کے خلاف یکساں کارروائی کریں تاکہ عوام کی صحت اور معاشرتی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے