ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرگودھا: پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرانے پر 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

لاہور: سرگودھا میں ایک افسوسناک حادثے میں پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ ایس پی یو اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں