English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی، فور اسٹار جنرلز کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ

القمر

واشنگٹن: امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) فوج کی اعلیٰ قیادت میں بڑی تنظیمِ نو کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد کم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،  امریکی سیکریٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر تیار کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت بعض بین الاقوامی فوجی کمانڈز کو یکجا کیا جائے گا اور انہیں نئی یو ایس انٹرنیشنل کمانڈ  کے ماتحت لانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہوا تو یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں سب سے بڑی تبدیلی تصور کی جائے گی، منصوبے کے تحت امریکی سینٹرل کمانڈ، یورپین کمانڈ اور افریقن کمانڈ کی حیثیت محدود کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، وہ جنرلز اور ایڈمرلز بھی جن کا براہِ راست تعلق پیٹ ہیگسیتھ سے ہے، ان کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین آئندہ چند دنوں میں منصوبہ پیٹ ہیگسیتھ کے سامنے پیش کر سکتے ہیں تاہم پینٹاگون کے ترجمان نے ابھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے،  اس تبدیلی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی منظوری ضروری ہوگی۔

یاد رہے کہ مئی میں پیٹ ہیگسیتھ نے پہلے ہی امریکی فوج میں فعال فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا،  اس منصوبے پر عمل درآمد سے نہ صرف فوج کی تنظیم نو ہوگی بلکہ امریکی فوج کی کمانڈ اور کنٹرول ڈھانچے میں بھی نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے