English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر اظہر الدین کا نتیش کمار کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

القمر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہرالدین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے کہا کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور جاہلانہ حرکت ہے، جس کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز شخص کو اس طرح کے رویے سے گریز کرنا چاہیے تھا اور انہیں اپنے عہدے کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

محمد اظہرالدین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

اس واقعے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شرمناک قرار دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے