ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں سول جج کی تقرری کیلئے وکالت کی دو سالہ شرط ختم

پشاور میں خیبرپختونخوا جوڈیشل سروس رولز میں اہم ترمیم کر دی گئی ہے، جس کے تحت سول جج کی تعیناتی کے لیے دو سالہ وکالت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل سروس رول 5 میں سینیارٹی کم فٹنس کی بنیاد بھی ختم کر دی گئی ہے اور اب تقرریاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ افسران کی ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت ہوگی، جبکہ بی پی ایس 19 سے 21 تک ریگولر ترقی سروس کی مقررہ مدت مکمل کیے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ترقی کے لیے لازمی تربیت مکمل کرنا اور متعلقہ امتحان پاس کرنا بھی شرط قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا بار کونسل نے جوڈیشل سروس رولز میں کی جانے والی ان ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ سول ججز کی تعیناتی کے نئے طریقہ کار کو مسترد کیا جاتا ہے اور حکومت بغیر عملی تجربے کے ججز کی تقرری کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

بار کونسل نے کہا کہ اس اقدام سے عدالتی نظام کے معیار اور ساکھ پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں