ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں مسلم خاتون کے  نقاب کی بے حرمتی :  امیر جماعت اسلامی کا مسلم ممالک سے احتجاج کا مطالبہ

کراچی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم خاتون کے نقاب کی بے حرمتی کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے فوری احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے اب ایک فسطائی ریاست کی شکل اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کوئی عام غنڈہ گردی نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پوری دنیا کے سامنے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب اتارنے کی کوشش ہے، جو اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتوا ذہنیت کا کھلا اظہار ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان پر بھی تنقید کی کہ اب تک اس مکروہ واقعے کی کھل کر مذمت نہیں کی گئی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان اور تمام مسلم ممالک کو فوری اقدام کرتے ہوئے بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مسلم اقوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ایسے رویوں کی سختی سے مذمت کریں تاکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرت اور تشدد کی فضا کو کم کیا جا سکے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کا یہ عمل نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ جمہوری اصولوں اور قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس اقدام کے خلاف واضح موقف اختیار کریں اور مسلمان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں، تاکہ مستقبل میں ایسے شرمناک واقعات کی دوبارہ روک تھام ممکن ہو سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں