ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موسم سرماکا دورانیہ کم ہونے لگا،بیشترممالک میں ڈیڑھ سے 2ماہ رہ جانے کا انکشاف

لندن : دنیا میں بڑھتے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسم سرم کا دورانیہ کم ہونے لگا ہے۔ بیشتر ممالک میں ڈیڑھ سے دو مارہ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

لندن یونیورسٹی سے منسلک ماہرین آب وہوا نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ اگلے 40، 50 سال میں بیشتر ممالک میں موسم سرما کا عرصہ صرف ڈیڑھ دو ماہ رہ جائے گا۔ بڑھتی گرمی کرہ ارض کے بقیہ علاقوں کی نسبت قطب شمالی و جنوبی میں درجہ حرارت چار گنا زیادہ رفتار سے بڑھا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خط استوا پر چلتی ان قطبی سرد ہواؤں کا زور بھی کم ہو چکا ہے جو پاکستان سمیت کئی ملکوں میں سردیاں لاتی ہیں، اسی لیے پاکستان کے علاوہ کئی ممالک میں گرمیوں کا دورانیہ بڑھ جبکہ سردی کا گھٹ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مستقبل میں موسم گرما سات آٹھ مہینے تک چلے گا، موسموں کی یہ تبدیلی نظام خوراک پر سب سے زیادہ بْرے یا اچھے اثرات مرتب کرے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں