ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی تھی، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر رہے، مگر ان پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی عائد تھی۔

میڈیا  سے گفتگو میں عطا تارڑ نے بتایا کہ تحقیقات میں جو شواہد حاصل ہوئے ہیں، ان کی بنیاد پر معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا اور دیکھنا ہے کہ تحقیقات کس طرح آگے بڑھتی ہیں،  قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات صرف جیل مینوئل کے مطابق ہونی چاہیے، اور ملاقات کے دوران سیاسی بات چیت کی اجازت نہیں ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کروائی گئی تھی کیونکہ انہوں نے کسی بھی قانون یا قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی تھی، بعد میں یہ معلوم ہوا کہ عظمیٰ خان نے بھی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قانونی ضوابط اور جیل مینوئل کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ ملاقاتیں قانون کے مطابق ہوں اور سیاسی سرگرمیوں یا دباؤ کا حصہ نہ بنیں،  حکومت ہر قدم پر قانون کی بالادستی اور تحقیقات میں شفافیت کو مقدم رکھے گی، تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اور بغاوت کے اقدامات میں فیض حمید بھی شامل رہے ہیں اور نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق تمام شواہد موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں