English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ: ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس خطرے میں

القمر

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی جاری پانچ روزہ ہڑتال کے باعث صحت کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے اور بعض اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے جس کے باعث غیر ہنگامی طبی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک میں فلو کی شدید لہر موجود ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ مریضوں کو علاج کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور کئی افراد کو طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور طبی اپوائنٹمنٹس ملتوی ہو سکتے ہیں، جس سے پہلے ہی دباؤ میں موجود نیشنل ہیلتھ سروس کو مزید چیلنجز درپیش ہوں گے۔

ادھر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو بے یارو مددگار چھوڑنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اور حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے