English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

القمر

کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا، جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے اور سیڑھیوں سے دھکا دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے