ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔

پشاور، ہنگو اور چارسدہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں واضح اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے نتیجے میں علاقے برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے۔

ادھر وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جس سے سرد موسم نے شدت اختیار کر لی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی طویل وقفے کے بعد بارشوں کا آغاز ہوا ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث صوبے بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے متعدد مقامات پر بجلی کے کھمبے اور دیواریں گر گئیں جبکہ کئی درخت بھی اکھڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ سیاحوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں