ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا تھا،اللہ سے پوری امید یہ کیس جیتوں گا؛شیخ رشید

لاہور: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ سے پوری امید ہے یہ کیس جیتوں گا، میں عمرے پر جاؤں گا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا تھا حکومت نے رٹ دائر کی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا، آج عدالت نے اس کیس کو چھٹیوں کے بعد رکھ لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور سماعت کے دوران عدالت نے جلد سماعت کی اپیل پر اعتراضات دور کردیے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں