English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: افغان سیاسی پناہ گزین پر دہشت گرد تنظیم کی حمایت کا الزام

القمر

برطانیہ میں افغان سیاسی پناہ گزین پر دہشت گرد تنظیم کی حمایت کا الزام سامنے آیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ میں برطانوی اخبار کے مطابق عزیز الرحمان ازروال ٹی ٹی پی کیلئے فنڈریزنگ کر رہا ہے اور ٹی ٹی پی آرمی پبلک اسکول کے 155بچوں کی قاتل ہے۔

عزیزا لرحمان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چندہ مہم چلا رہا ہے جس نے 2022 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ لی، افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد عزیز الرحمان ازروال برطانیہ آگیا، ٹی ٹی پی برطانیہ میں دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ہے۔

برطانوی محکمہ داخلہ نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرے گا وہ ملک بدر ہو گا۔

دوسری جانب کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان جریدے کے مطابق کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشتگردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا، افغان شہری داعش کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی، گرفتاری کے دوران افغان دہشت گرد ولید خان سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے