English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا کی کمرشل خلائی گاڑی ناکامی سے دوچار

القمر

سیول: جنوبی کوریا کو کمرشل خلائی گاڑی کی پرواز لانچ ہوتے ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل خلائی لانچ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث مکمل ناکام ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق پیش آنے والے واقعے میں راکٹ مشن مکمل کام نہ کر سکا۔
اعلیٰ حکام کے مطابق ہان بٹ نانو نامی لانچ وہیکل کو خلائی کمپنی اِنو اسپیس نے تیار کیا تھا، جسے گزشتہ روزصبح 10 بج کر 13 منٹ پر برازیل کے الکانتارا اسپیس سینٹر سے روانہ کیا ۔ بدقسمتی سے لانچ کے فوراً بعد ہی راکٹ میں غیر معمولی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ واقعے کے بعد اِنو اسپیس کامذکورہ حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سرکاری سطح پر بھی جاری نہیں کیا گیا۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے