English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

1 لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی لسٹ تیار

القمر

اسلام آباد: ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد پنجہ کس دیا، مزید 1 لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کرلی گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں، نئی فہرست میں شامل نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں، جس کے لیے نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔

 ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوا رہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو ایف بی آر کے انسداد سمگلنگ کےلیے اقدامات پر پیشرفت اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے