English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفاہمت ہی واحد راستہ ہے،پورا زورلگا کربھی پی ٹی آئی کوختم نہیں کیاجاسکا،فواد چودھری

القمر

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی نے ملک کی معیشت، عدالتی نظام اور عوام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس لیے حالات کی بہتری کے لیے تمام فریقوں کو لچک دکھانا ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران میں تین بنیادی فریق شامل ہیں جن میں حکومت، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ شامل ہیں، اور ان تینوں کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر معاملات کو آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ 3 برس کے دوران پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جا سکا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ تصادم کے بجائے مفاہمت ہی واحد راستہ ہے۔

فواد چودھری کے مطابق وزیراعظم کو تحریری طور پر درخواست دی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور ایک اور قریبی ساتھی کو پیرول پر رہا کیا جائے، کیونکہ یہ شخصیات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی اور متعدد سینئر وزرا سے ملاقاتیں کر چکے ہیں اور حکومتی حلقے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس تجویز سے مذاکرات کا ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادارے بھی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم اصل رکاوٹ نیت ہے، اگر نیت درست ہو تو معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے