English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ٹریفک کے لیے بند

القمر

پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

حدِ نگاہ کم ہونے کے سبب لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے ایم 4 اور ایم 5 کو بڑی گاڑیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جبکہ دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی صورتحال کے مطابق بحال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی معیار آج بھی نسبتاً بہتر رہا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 206، فیصل آباد میں 200 جبکہ لاہور میں 166 ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔

موٹروے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو دھند کے دوران محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے