ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں کرسمس کی خوشیوں پر حملے، مسیحی برادری کو انتہا پسندوں نے ہراساں کیا

نئی دہلی:دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، تاہم بھارت میں مسیحی برادری کو ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں گرجا گھروں پر حملے کیے گئے اور کرسمس منانے والے مسیحی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بجرنگ دل کے کارندوں نے سانتا کلاز کی ٹوپیاں پہننے والی خواتین اور بچوں کو سرعام ہراساں کیا اور انہیں غیر ہندو ثقافت قرار دے کر گھروں تک محدود رہنے کی دھمکی دی۔

ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں کرسمس کی سجاوٹ کو تہس نہس کرنے کی ویڈیو سامنے آئی جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے شاپنگ مال میں سجی کرسمس کی سجاوٹ کو بھی نقصان پہنچایا۔ آسام میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے کرسمس سجاوٹ کو آگ لگا دی، مدھیہ پردیش میں گرجا گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی گئی اور نعرے بازی کی گئی۔

اتر پردیش میں گرجا گھر کے باہر مذہبی گیت گائے گئے اور مسیحی افراد کو ہراساں کیا گیا۔ کیرالہ میں 21 دسمبر کو کرسمس گیت گانے والے بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا گیا اور ان کے ساز و سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔ علاوہ ازیں اتر پردیش حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کر دی، جس پر مسیحی برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔

یہ واقعات بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی پر بڑھتے ہوئے خطرات کی عکاسی کرتے ہیں اور کرسمس کی خوشیوں میں سنجیدہ خلل ڈال رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں