لورالائی : بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 5 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
