کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 38 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
