English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی پورٹ پر بڑی کامیابی، 47 کلو کوکین ضبط

القمر

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی بندرگاہ پر منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران ایک درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو کوکین برآمد کی گئی، جو این ایف کی انسدادِ منشیات کے حوالے سے سب سے بڑی کارروائی ہے۔

اے این ایف کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں ڈالرز بنتی ہے۔ انٹیلی جنس پروفائلنگ اور رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر 7 مشکوک کنٹینرز کی جانچ پڑتال کی گئی، جس میں ایک کنٹینر سے منشیات برآمد ہوئی۔

کارروائی اے این ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور سمندری بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، شاہراہوں اور ہوائی اڈوں پر مؤثر نگرانی کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے