English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

9 مئی کیسز: انسدادِ دہشتگردی عدالت کا تفصیلی فیصلہ، محمود الرشید کو 33 سال قید، پی ٹی آئی کے 7 رہنما سزا یافتہ

القمر

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں نذرِ آتش کرنے سے متعلق دو مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے شواہد ناکافی ہونے پر 23 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ تحریری فیصلے کے مطابق میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں دی گئیں، جنہیں مجموعی سزا میں شامل کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان رہنماؤں کی سازش کی میٹنگ میں موجودگی ثابت ہوتی ہے اور پراسیکیوشن کے مطابق انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے لیے عوام میں اشتعال اور انتشار پھیلایا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے عدالت میں واٹس ایپ پیغامات، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ملزمان کے خلاف فارنزک رپورٹس پیش کیں، جن کی بنیاد پر عدالت نے شواہد کو قابلِ بھروسہ قرار دیا۔ عدالت کے مطابق یہ مواد جلاؤ گھیراؤ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا تھا اور ملزمان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا۔ اگرچہ ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو بے گناہ قرار دیا، تاہم عدالت نے شواہد کی بنیاد پر سزائیں سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے