English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندوں کی پولیس پر فائرنگ

القمر

اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اور بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گئے جبکہ پولیس ٹیم حفاظتی انتظامات کے باعث محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ریڈنگ ٹیم تھانہ کھنہ کی حدود میں کارروائی کے بعد بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے واپس جا رہی تھی کہ اسی دوران پہلے سے گھات لگائے گینگ کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کی بدولت کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست تینوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان دورانِ تفتیش تھانہ کھنہ کی حدود میں ایک فارمیسی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شاپس ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

واقعے کے بعد فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پولیس نے شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے