ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا بیلاروس میں جوہری میزائل نصب کرنے کا عندیہ

ماسکو: روسی صدر پیوٹن کی جانب سے بیلا روس پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے اوریشنک میزائل تعینات کرنے کا منصوبہ واضح کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق دوسری جانب روس کے مذکورہ منصوبے پر امریکا کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ امریکا کی ایک نئی تحقیق کے مطابق روس مشرقی بیلاروس میں ایک سابق فضائی اڈے پر نئے جوہری صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل تعینات کر رہا ہے۔ مذکورہ حوالے سے امریکا کا کہنا ہے کہ روس کی یہ پیش رفت روس کی یورپ بھر میں میزائل پہنچانے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ امریکی محققین نے یہ اندازہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد لگایا ہے، جو ایک کمرشل سیٹلائٹ کمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں