ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشکل فیصلوں کے نتائج معاشی اعداد و شمار میں نظر آ رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو سال قبل جو معیشت انہیں ورثے میں ملی تھی وہ شدید چیلنجز کا شکار تھی اور معاشی طور پر ملک مشکلات میں گھرے ہوئے تھا تاہم حکومت کے کیے گئے مشکل فیصلوں کے نتائج اب خود بول رہے ہیں۔

اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے وقت متعدد چیلنجز موجود تھے اور معاشی اصلاحات لانا کوئی آسان کام نہیں تھا، افراط زر کی شرح اس وقت 30 فیصد تک پہنچ چکی تھی اور معیشت انتہائی دباؤ کا شکار تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل فیصلے کیے اور اب اس کے نتائج صاف نظر آ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران حکومت نے 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو نظام میں شامل کیا، اور پی آئی اے اور فرسٹ ایمن بینک کی کامیاب نجکاری عمل میں لائی گئی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور معاشی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں، یہ اقدامات ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں