English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں ٹریفک حادثہ‘ متعدد طالب علم ہلاک

القمر

نئی دہلی: بھارت میں ٹریفک حادثے کے باعث متعدد طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ایک خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ مذکورہ حادثے کے نتیجے میں 4 طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ1 طالبہ شدید زخمی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق (آئی بی ایس) سے تعلق رکھنے والے 5 طلبہ ایک ہی کار میں سفر کر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے دوران گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔
حکام کے مطابق حادثے کے باعث ہلاک ہونے والوں میںسوریا تیج، سمیت، سری نکھل اور روہت نامی4 طالب علم ہلاک ہوگئے۔ جبکہ نکشترہ نامی طالبہ کو شدید چوٹیں آئیں۔ جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مذکورہ حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ طالب علم اور زخمی طالبہ آئی بی ایس کالج کے بی بی اے میں زیر تعلیم تھے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر ہی پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چیوڑلہ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے