اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات تک ایاز اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات تک اس سلسلے میں نوٹیفکیشن مکمل ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، تاہم وہ اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی دستاویز جمع نہیں کرائیں گے، لہٰذا ان کا اس معاملے میں کوئی حق نہیں ہے۔