ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، سابق امریکی سفیر

واشنگٹن/تل ابیب: اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈان شپیرو، جو سابق صدر بارک اوبامہ کے دور میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات رہے، نے کہا کہ خطے میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور امریکا ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں تشدد، مظاہروں اور ہلاکتوں کا الزام امریکی صدر پر عائد کیا ہے۔ ڈان شپیرو نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی عمر 86 برس ہو چکی ہے اور وہ علیل ہیں، اس لیے ایران کو اس وقت نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

مزید برآں سابق امریکی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں تعینات ہوگا، جو نہ صرف ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنائے گا بلکہ کسی بھی جوابی کارروائی کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

ڈان شپیرو کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں ایرانی فورسز پر مزید حملے بھی کر سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں