English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حفاظتی ضمانت منظور

القمر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ کو ایک دن کی ضمانت دیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

 سماعت کے دوران ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے اپیل کنندگان کی طرف سے دلائل دیے، جس کے بعد جاری کردہ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی کو کل صبح جسٹس اعظم خان کی عدالت میں پیش ہونا ہے، اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

بعد ازاں سیشن کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی کےخلاف متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔

 پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’ملزمان کو ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت ملی ہے اور کل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

 جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ کل ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر میری عدالت میں پیش ہوں۔

 اس پر معاون وکیل کی جانب سے سماعت پرسوں تک ملتوی کرنے کہ استدعا کی گئی تاہم جج افضل مجوکہ نے کہا کہ آپ نے ناجائز فائدہ اٹھایاہے، اب کوئی رعایت نہیں ہے، ملزمان یہیں پیش ہوں گے اور یہیں 342 کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے