English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر کو قبول کرے: رانا ثنا اللہ

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی جمود ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے اور وزیراعظم کی جانب سے دی گئی مفاہمت کی پیشکش کو سنجیدگی سے قبول کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ جمہوری نظام ایوانِ قائد ایوان اور قائدِ حزب اختلاف دونوں کے بغیر مؤثر انداز میں نہیں چل سکتا۔

انہوں نے اس صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی قسم کا رابطہ موجود نہیں، جو جمہوری اقدار کے لیے تشویشناک امر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دی جا چکی ہے، تاہم تاحال مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی، اگر کسی مرحلے پر مشاورت میں کوئی کمی یا کوتاہی ہوئی ہے تو حکومت اس پر نظرثانی کے لیے تیار ہے اور تمام اتحادیوں کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کراچی کے حالیہ گل پلازہ سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پورے ملک کے لیے باعثِ رنج ہے اور ہر پاکستانی اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے، حکومت ایسے واقعات کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔

ایم کیو ایم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ جن ملاقاتوں میں وہ خود شریک رہے، وہاں ایم کیو ایم نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے