کہوٹہ : راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ براٹھیاں کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر
ہو کر گہری کھائی میں جا گرا،حادثے کے وقت ٹرک میں موجود ڈرائیور اور اس کا ہیلپر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
