ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں، سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کی عدم موجودگی کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری 2026 تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث قانونی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔ عدالت نے اس رویے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں آڈیو لیک سے متعلق مقدمہ درج ہے۔ اس مقدمے میں ان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں، اگر ملزم آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں