ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے کینیڈا کو غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اعلان کیا کہ وہ وزیر اعظم مارک کارنی کو غزہ کے “بورڈ آف پیس” میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق یہ بورڈ دنیا کے بااثر رہنماؤں کا فورم ہے اور اس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی دیگر ممالک بورڈ میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے بھی بورڈ میں شمولیت کی دعوت پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور عالمی استحکام کے لیے تعاون میں ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں