English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این پی کے رہنما جمال ناصر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

القمر

مردان: اے این پی  کے رہنما جمال ناصر  اپنےساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ اے این پی مردان کے رہنما محمد جمال ناصر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتائی۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی دعوت پر محمد جمال ناصر نے پارٹی جوائن کی ہے اور آج کا دن پارٹی کے لیے خوش آئند ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے رویئےمیں مثبت تبدیلی آرہی ہے، طلبہ اور عوام میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے، صرف نعرے لگانا سیاست نہیں، عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے، عوام اب سیاسی نعروں کے بجائے کارکردگی کو ترجیح دے رہی۔

اس موقع پر ناصر جمال نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں میں نے 15 سال کام کیا، آج میں اپنےساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل رہا ہوں، میں نےعوامی نیشنل پارٹی میں بہت اچھا وقت گزارا، پچھلے 13 سال سے پختونخوامیں بدامنی ہے، لوگ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو دیکھتے ہیں تو صاف فرق ہے، ہمارے علاقے کے بہت سے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں، خیبرپختونخوا کے نوجوان بے چینی کا شکار ہو رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے