ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت:نوجوانوں کو3لاکھ تک قرض د ینے کا اعلان

لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو 3 لاکھ تک بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک بلا سود فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ تعلیم اور ہنر کے شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔

 صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں