English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ گل پلازہ: مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی

القمر

سی پی ایل سی کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں موجود پروف آف پریزنس کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی، نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کے لیے آئے ایک خاندان کے تین افراد کی شناخت بھی کی گئی، جن میں عمر نبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور بیٹے علی شامل ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ کچھ انتہائی خستہ حال نمونوں سے ڈی این اے کے نتائج حاصل نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے شناخت کے عمل میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم گھڑی، انگوٹھی، بٹوہ اور دیگر ذاتی اشیاء کی مدد سے دو مزید لاشوں کی شناخت کی گئی، جو دکاندار ابو بکر اور ان کے ملازم عامر کی تھیں، جنہیں ابو بکر کے بیٹے تاج نے شناخت کیا۔

حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے تین افراد کی شناخت بھی مکمل کر لی گئی ہے، نعمت اللہ، عبد اللہ اور یوسف خان کی میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کی گئیں، نعمت اللہ اور عبد اللہ سگے بھائی تھے جبکہ یوسف خان ان کا کزن تھا۔

ذرائع کے مطابق گل پلازہ کے اس المناک حادثے میں اب تک جاں بحق 39 افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں 20 افراد کی شناخت ڈی این اے، 6 کی چہرہ شناسی اور ایک کی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر اس سانحے میں 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے