ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین میں بس پر ڈرون حملہ، 15 افراد جاں بحق

یوکرین میں روسی ڈرون کے حملے کے نتیجے میں مزدوروں کو لے جانے والی بس نشانہ بن گئی، جس کے باعث 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ایک بار پھر عام شہریوں اور محنت کش طبقے کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی، جہاں روسی ڈرون حملے میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشانہ بننے والی بس میں موجود تمام افراد کان کن مزدور تھے جو کام مکمل کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب واپس جا رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے شہر دنیپرو میں بھی روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں تباہی دیکھنے میں آئی، جہاں ایک الگ واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ ان حملوں کے باوجود سفارتی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ یوکرین، روس اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق دو روزہ مذاکرات 4 اور 5 فروری کو ابو ظہبی میں متوقع ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات سے کسی ممکنہ پیش رفت کی امید تو کی جا رہی ہے، تاہم زمینی حقائق تاحال کشیدگی میں کمی کے آثار ظاہر نہیں کر رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں