ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہتر مستقبل،پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک منتقل

اسلام آباد:پاکستان کی خراب معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقع میں کمی کے باعث بہتر مستقبل کی تلاش میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک منتقل ہو رہی ہے۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 2 لاکھ 89 ہزار 265 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سال 2021 میں 24 ہزار 905 جبکہ 2022 میں 51 ہزار 506 پاکستانی شہری برطانیہ گئے۔

 2023 میں یہ تعداد بڑھ کر 79 ہزار 561 ہو گئی، جبکہ 2024 میں 62 ہزار 593 افراد نے برطانیہ کا رخ کیا۔ سال 2025 کے دوران 70 ہزار 700 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں اسٹڈی ویزا پر 86 ہزار 976 پاکستانی طلبہ برطانیہ گئے، جو تعلیمی مقاصد کے لیے ملک چھوڑنے والوں کی بڑی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح ٹورسٹ ویزا پر 37 ہزار 749 پاکستانی شہری برطانیہ روانہ ہوئے، جبکہ 2021 سے 2025 کے دوران مجموعی طور پر وزٹ ویزا پر جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 566 رہی۔

وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں ورک ویزا پر برطانیہ جانے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 30 ہزار 974 ہے، جو ملک میں روزگار کے محدود مواقع کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل بڑھتی ہوئی ہجرت نہ صرف افرادی قوت کے انخلا کا باعث بن رہی ہے بلکہ یہ رجحان ملکی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں