ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کی جیل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو اڈیالہ سے وہاں منتقل کیا جائے گا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی نئی جیل منتقل کیا جائے گا، جب یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گی، جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔

وفاقی دار حکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد جیل دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی اور اس کے بعد عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا، جہاں تمام طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے سنائی گئی ہے، اس لیے قانونی طور پر انہیں اسی جیل میں رکھا جائے گا، جیل میں صحت کے تمام انتظامات موجود ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اس دوران وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جس بھی ماہر ڈاکٹر سے آنکھ کا معائنہ کروانا چاہیں گے، ان کی سہولت کے مطابق کروایا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے خبروں میں گردش کرنے والی چار ماہ کی غفلت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت پر کسی بھی سیاسی بحث کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم پر غفلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ تاہم حکومت کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال اور علاج کے انتظامات مکمل ہیں اور آئندہ بھی ان کی صحت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں