کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس عرصے میں شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں تقریباً 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔