English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کا خدشہ، الرٹ جاری

القمر

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے خدشے کے باعث حکام نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طوفان اتوار کو مشرقی ساحل کے قریب شدت اختیار کرتے ہوئے خطرناک نوعیت کے سمندری گردابی طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ نیویارک سٹی، بوسٹن، فلاڈیلفیا اور دیگر بڑے شہر شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جہاں ایک فٹ یا اس سے زیادہ برف باری کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 کے بعد پہلی مرتبہ نیویارک سٹی کے لیے باقاعدہ برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جو ممکنہ شدت کو ظاہر کرتی ہے۔

انتباہ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیو جرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ تک پھیلا دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک شدید برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو سکتے ہیں، جبکہ تیز ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ سے بڑھنے کا امکان ہے، جس سے درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے